اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور میانمار کا میچ بغیر شائقین کرانے کا اعلان

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور میانمار کا میچ بغیر شائقین کرانے کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت 200 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہے، فیصلہ کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے کیا گیا، تمام ٹکٹ ہولڈرز کو اصل ادائیگی کے طریقے سے رقم خود بخود واپس مل جائے گی۔

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر راؤنڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان میچ 31 مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔