کھیل
خلاصہ
- کوالا المپور:(دنیا نیوز) ورلڈ سکواش چیمپئن شپ ایشین کوالیفائر میں پاکستان کے سکواش پلیئر عاصم خان نے فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان کے عاصم خان نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے منگ ہانگ تانگ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔
قومی کھلاڑی عاصم خان نے دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔
خیال رہے فائنل جیتنے والا ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے مین ڈرا میں کوالیفائی کرے گا۔