ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 5 میڈلز جیت لیے

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 5 میڈلز جیت لیے

قومی کھلاڑیوں نے 2 گولڈ، ایک سلور اور 2 برونز میڈلز اپنے نام کیے، پاکستان کے نعمان خان نے انڈر 17 کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے شیوانی اگروال کو 3-1 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

انڈر 15 کیٹیگری میں احمد ریان خلیل نے ملائیشیا کے ودہورن روتھیران کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔