ایشین گیمز عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

عائشہ بلوچ نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی اعتماد، بہترین داؤ پیچ اور اعلیٰ تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث ایشیا بھر سے آنے والی حریف کھلاڑی ان کا مقابلہ نہ کر سکیں۔

فائنل مقابلے میں پاکستانی ریسلر کی تکنیکی برتری نمایاں رہی اور بھارتی حریف ان کے مؤثر کھیل کے سامنے بے بس دکھائی دی، فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے میدان میں سجدۂ شکر ادا کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

کٹری پوڈیم پر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے عائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ان کی اس تاریخی کامیابی پر ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ عوام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

عائشہ بلوچ کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں، خصوصاً بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے حوصلے، عزم اور امید کا روشن پیغام بھی ہے۔