کھیل
خلاصہ
- کنگسٹن: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس 51 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور شیمر جوزف نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روسٹن چیز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 20 اوور کی دوسری گیند پر میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ میزبان ٹیم کے کپتان شائی ہوپ 65 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔