ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بابر اعظم کا قومی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بابر اعظم کا قومی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر قومی ویمنز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہماری ویمنز ٹیم کو گڈ لک۔"

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم آپ کے ہاتھ میں ہے، قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، جائیں اور ہمارا سر فخر سے بلند کریں، ساتھ میں بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کا وقت ہے۔

خیال رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آج قومی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔