کھیل
خلاصہ
- سرواک: (دنیا نیوز) ملائیشیا میں ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
ملائیشیا کے شہر سراوک میں جاری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں فائنل میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا، بھارتی جوڑی نے پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال کو دو، ایک سے شکست دی۔
ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں ایشیا بھر سے مجموعی طور پر 15 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، پاکستان کی محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان پر مشتمل جوڑی نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستانی جوڑی نے سیمی فائنل کے مقابلے میں ملائیشین جوڑی کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے ملائیشین جوڑی کو گیارہ آٹھ اور گیارہ پانچ سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے ناصر اقبال اور نور زمان فائنل میں پہنچنے تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہے تھے۔