کھیل
خلاصہ
- گلاسگو: (ویب ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہو گیا۔
خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
فاطمہ زہرہ نے کوارٹر فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
فاطمہ زہرہ کی کامیابی کے بعد وہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون باکسر بن جائیں گی۔