کھیل
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش اور فروغ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ اہتمام انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ٹرائلز میں قلات، مستونگ اور سوراب سے سینکڑوں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
فوکل پرسن وحید مینگل کے مطابق، پی سی بی کے دو روزہ ٹرائلز کے اختتام پر 100 سے زائد لڑکوں اور 12 کلبز کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔
ٹرائلز کے دوران پی سی بی کے آفیشل کوچ محمد حسن کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا، کرکٹ سرگرمیوں کے انعقاد میں مقامی انتظامیہ نے بھی دلچسپی لیتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
قلات کے نوجوان کرکٹرز کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کو کھیلوں کے حلقوں نے سراہا۔