کھیل
خلاصہ
- امریکہ: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم کی (مکسڈ مارشل آرٹس) ایم ایم اے فائٹ میں شاندار کامیابی۔
امریکہ میں ہونے والی فائٹ میں تیمور نے امریکی فائٹر کو شکست دی۔
تین راؤنڈ کے مقابلے میں تیمور اکرم نے پوائنٹس پر حریف فائٹر امریکہ کے نک سیسلک کو مات دی۔
— Wasim Akram (@wasimakramlive) November 8, 2026
واضح رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر تیمور اکرم کی یہ مسلسل چوتھی فائٹ میں کامیابی ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے نے فائٹ میں شاندار مقابلہ کیا، مجھے اس پر فخر ہے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میں تو بیٹے کی فائٹ پر حیران بھی تھا اور پریشان بھی، انجوائے کیا۔