پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا

عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلے گئے ورلڈ کپ آف اسنوکر کے فائنل میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں رانا عرفان نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے محمد آصف کو صفر کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔

فائنل میں رانا عرفان نے ابتدا ہی سے مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور مسلسل پانچ فریم جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ محمد آصف بھرپور کوشش کے باوجود کوئی فریم جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

اس طرح پاکستان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کے فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کی رسائی کے ساتھ عالمی سطح پر اپنی برتری کا مظاہرہ کیا، جبکہ رانا عرفان نے کیریئر کا اہم عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی کھلاڑی کی اس کامیابی کو قومی اسنوکر کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔