خود کو زیادہ جوان محسوس کرنا ذہنی صحت کیلئے مفید

Last Updated On 18 October,2018 07:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان اپنے آپ کو زیادہ جوان محسوس کرے تو اس کی دماغی عمر بڑھنے کا عمل سست ہوسکتا ہے۔

جنوبی کوریا کی سیؤل یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد اپنے آپ کو کم عمر محسوس کرتے ہیں ان کے دماغ میں ایسی کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو دماغی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ ایسا کرنے سے انسانی یاداشت بھی بہتر ہوتی ہے اور ڈپریشن کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔