ہیلتھ انشورنس کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلانے کا فیصلہ

Last Updated On 15 October,2018 09:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا، بجٹ میں اعلان کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہیلتھ انشورنش کارڈ کا دائرہ کار سولہ اضلاع سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وزیرِاعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی ہے۔ پنجاب حکومت نے بلوچستان میں کارڈیک ہسپتال بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بجٹ میں کارڈ ہسپتال کے لئے فنڈز مختص کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

جنوبی پنجاب کے لئے ترقیاتی پروگرام کا 34 فیصد مختص کرنے کا اعلان کیا جائے گا جبکہ پسماندہ علاقوں کے لئے چار ارب اور نوجوانوں کے لئے بھی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔