اسپرین سرطان کے خطرات کم کرنے میں مددگار، طبی ماہرین

Last Updated On 17 October,2018 06:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسپرین سر درد میں مدد دینے کے علاوہ بھی بہت سے فوائد پہنچا سکتی ہے۔

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے میسا چوسٹس جنرل ہسپتال سے منسلک تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق سے ملنے والے شواہد کے مطابق اسپرین سے جگر کا کینسر پیدا ہونے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسپرین کے استعمال سے جگر کے سرطان کے خطرات میں پچاس فیصد تک کمی آسکتی ہے تاہم اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر کی رائے لینا لازمی ہے۔