چین کیجانب سے صحت کے شعبے میں اہم پالیسیوں کا نفاذ

Last Updated On 20 February,2019 11:30 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے شہریوں کو منہ کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا۔

نئی پالیسی کے تحت اسکولوں کے کینٹینوں میں زیادہ چینی والے مشروبات اور اسنیکسSnacks کی فروخت پر پابندی ہو گی اور ملک بھر میں کمپنیاں پابند ہونگی کہ مصنوعات پر چینی کی مقدار کا واضح لیبل لگائیں گی جس سے صارفین کو چینی اور نیوٹریشنز کی مقدار جاننے میں مدد ملے گی۔

چین کی جانب سے سال دو ہزار پچیس تک بارہ سال کے بچوں کے دانت خراب ہونے کی شرح کو چونتیس اعشاریہ پانچ فیصد سے کم کر کے تیس فیصد سے بھی کم کرنے کا ہدف معین کیا گیا ہے جبکہ پینسٹھ سے چوہتر سال کے بزرگوں کے منہ میں دانتوں کی تعداد ساڑھے بائیس سے بڑھا کر چوبیس کرنے کا ہدف طے کر لیا گیا ہے۔

ملک بھر میں کمپنیاں اپنی تمام مصنوعات پرکم چینی یا بغیر چینی کا لیبل استعمال کرنے کی پابند ہونگی جس سے صارفین کو چینی اور نیوٹریشنز کی مقدار جاننے میں مدد ملے گی۔