لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دوپہر کو سونے سے بلڈپریشر کے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
یونان میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد دوپہر کو سونے کے عادی ہوتے ہیں ان میں بلڈ پریشر مستحکم رہنے کا امکان دوپہر کو نہ سونے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دوپہر کو ایک گھنٹہ سو کر بلڈپریشر کی ادویات سے چھٹکارہ پانے میں مددمل سکتی ہے۔