لاہور: (ویب ڈسیک) نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا 31 سالہ غلام قدیر 2012 میں غیر قانونی طریقے سے آزاد کشمیر میں داخل ہوا تھا اور اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا۔ جس پر اسے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اڈیالہ جیل میں سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستان نے غلام قدیر کی حوالگی کے لیے بھارت سے رابطہ کیا تھا، جہاں سے تصدیق کئے جانے کے بعد غلام قدیر کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ سرحد پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان وقتاً فوقتاً بھارتی باشندوں کو بھارت کے حوالے کرتا رہتا ہے لیکن بھارت میں پاکستانی شہریوں سے ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔