سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی

Last Updated On 11 March,2019 05:57 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کو چودہ مارچ تک ملتوی کر دیاہے، سانحے میں مرنے والے 68 افراد میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان سے تھا۔

بھارت میں پنچکلا کی قومی تفتیشی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کے مقدمہ کی کارروائی چھ مارچ کو مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو گیارہ مارچ کو سنایا جانا تھا، مگر پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل نے بھارتی ایڈووکیٹ کے ذریعہ نئی پٹیشن جمع کروا دی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکے پاس نئے شواہد موجود ہیں۔

پٹیشن کے بعد جج جگدیپ سنگھ نے فیصلہ چودہ مارچ تک ملتوی کر دیا تھا۔