ادیس ابابا: (دنیا نیوز) ایتھوپیا کا بوئنگ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں عملے کے 7 افراد سمیت 149 مسافر سوار تھے۔ طیارہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی جانب محو سفر تھا.
تفصیلات کے مطابق کینیا کا بوئنگ 737 میکس طیارہ پرواز کے 6 منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا، اس میں 141 مسافروں سمیت 149 افراد سوار تھے۔ طیارے کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی پہنچنا تھا تاہم بدقسمت مسافر راستے میں ہی موت کا شکار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے طیارہ گرنے کی تصدیق کی گئی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ حکام کے مطابق طیارے کے گرنے کی وجوہات کا فوری علم نہ ہو سکا تاہم ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ایتھوپین حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔