لاہور: میٹرو بسیں ٹکرا گئیں، خاتون مسافر جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

Last Updated On 25 February,2019 03:27 pm

کاہنہ: (دنیا نیوز) دلم کلاں کے قریب 2 میٹرو بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 15 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 فیروز پور روڈ پر دلم کلاں سٹاپ کے قریب 2 میٹرو بسیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے بعد فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔