لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ہونے والے تہرے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے ساس، بہو اور بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتولہ روبی کا آشنا ہی قاتل نکلا، شوہر کا واردات میںکوئی کردار نہیں.
لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ تینوں کو عظیم نامی نوجوان نے قتل کیا جو مبینہ طور پر مقتولہ روبی کا آشنا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عظیم نے ساس، بہو اور بچے کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے مقتولہ روبی سے دوستانہ تعلقات تھے۔ عظیم کے بیان کے مطابق روبی نے اس سے کہا کہ میری ساس کو قتل کر دو۔
ملزم عظیم کے بیان کے مطابق ساس کو قتل کرنے پر روبی نے شور مچا دیا، روبی کے دھوکہ دینے پر اسے اور بچے کو بھی قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں زیر حراست شوہر کا کوئی کردار نہیں۔