لاہور میں تین افراد کا قتل، ایک شخص زیر حراست

Last Updated On 23 February,2019 09:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے مکہ کالونی میں ماں، بیٹی سمیت نواسے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

 

لاہور کے علاقے مکہ کالونی میں افسوناک واقع پیش آیا ، جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 56 سالہ کنیز بی بی، 32 سالہ روبی اور 4 سالہ بیٹا ولی محمد شامل تھا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ جبکہ شک کی بنیاد پر ایک شخص کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔