کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بے لگام ڈاکو شہريوں کی جانيں لينے لگے۔ طارق روڈ پر صبح سويرے شاپنگ مال ميں ڈکيتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے ايک چوکيدرار جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا تشدد سے زخمی ہو گیا۔
شہر قائد میں لٹیرے آزاد، شہريوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی۔ کراچی کے علاقے طارق روڈ پرڈکیتی کوشش کی گئی، چھ سے ساتھ ملزمان باتھ روم کی چھت توڑ کر شاپنگ مال میں داخل ہوئے تو وہاں موجود چوکیداروں نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر چوکيداروں پر تشدد کيا جس سے ايک چوکیدار زخمی ہو گيا جبکہ ایک زندگی ہار گیا، ملزمان گھبراہٹ میں کچھ لوٹے بغیر فرار ہو گئے۔
جاں بحق چوکيدارکی شناخت نور زاہد کے نام سے کر لی گئی، ایک دکاندار نے بتایا کہ اس قسم کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، پولیس کیا کرے۔ یہ کسی ایک گروپ کا کام نہیں بہت سے گروہ ملوث ہیں۔ واقعے کے بعد پوليس شاپنگ مال پر پہنچی اور ضابطے کی کارروائی شروع کی۔ پوليس کا کہنا ہے شاپنگ مال میں لگے کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کيا جائے گا۔