نئی دہلی: (دنیا نیوز) سیاست میں فوج کو گھسیٹنے پر بھارتی الیکشن کمیشن نے بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں پر انتخابی مہم میں فوج کی تصاویر استعمال پر پابندی لگا دی۔ ادھر ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل مودی ایک اور پلوامہ جیسا حملہ کروا سکتے ہیں۔
انتخابات سے پہلے مودی سرکار کا پلواما اور بالا کوٹ ڈرامہ، اب انتخابی مہم میں فوج کو گھسیٹنا شروع کر دیا۔ زیرو ابھی نندن کو ہیرو بنانے کی کوشش،
شہروں میں جگہ جگہ ابھی نندن کی تصاویر کے ساتھ بینرز لگا دئیے۔ جس پر بھارتی الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا اور مودی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم میں فوجیوں کی تصاویر لگانے سے روک دیا۔
ادھر ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کو الیکشن سے جوڑتے ہوئے کہا کہ انتخابات جیتنے کی کوشش میں ایک دو ماہ میں کوئی پلوامہ جیسا واقعہ ہو سکتا ہے اور مودی نیا حملہ کرا سکتے ہیں۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کےمطابق نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے لیے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی بات یقین سے نہیں کی جا سکتی کیونکہ ملک میں پہلے سے جاری بے روزگاری کےساتھ اب بالا کوٹ حملے کے بعد مودی سرکار کوہزیمت کا سامنا ہے۔