مودی دہشتگرد، نہ جانے کب کونسا بم کس پر پھینک دیں: کانگریس رہنما

Last Updated On 10 March,2019 10:58 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) کانگریس کی رہنما وجے شانتی نے کہا ہے مودی دہشت گرد کی طرح لگتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی موجودگی میں شہر شمشاد آباد کے جلسے میں کہی۔ کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ جو کردار مودی کا ہے یہ کسی وزیراعظم کا نہیں ہو سکتا۔

کانگریس کی رہنما وجے شانتی نے کہا ہے کہ مودی دہشت گرد کی طرح لگتے ہیں۔۔ یہ بات انہوں نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی موجودگی میں شہر شمشاد آباد کے جلسے میں کہی۔ بھارت میں مودی ہی دہشت گرد کہلانے لگے۔ کانگریس رہنماوجایا شانتی کا کہنا تھا ہر آدمی خوف زدہ ہے کہ مودی کب کونسا بم کس پر پھینک دیں۔ وہ دہشت گرد کی طرح لگتے ہیں۔ اسے اپنے لوگوں سے پیار کرنا چاہیے جبکہ وہ انسانوں کو خوف زدہ کر رہا ہے۔

شمشاد آباد کے بڑے جلسے میں انہوں نے راہول کو جمہوری رہنما کہا جبکہ مودی کی تشبیہ ایک خونی سے دے دی۔ وجایا شانتی کے بیان پر بھارت میں زبردست شور و غل ہو رہا ہے، بہت سے لوگ کانگریس رہنما کی بہادری پر انہیں داد دے رہے ہیں جبکہ بی جےپی کو آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس پر ردعمل دینا پڑا۔