کابل: مارٹر گولے کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی

Last Updated On 08 March,2019 09:29 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے کابل میں گزشتہ روز مارٹر گولے کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد گیارہ تک جا پہنچی۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حملے میں پچانوے افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

گزشتہ روز سیاسی رہنماء عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب میں مارٹرشیلزبرسائے گئے تھے،حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔