واشنگٹن: (دنیا نیوز) ماہرین صحت نے بچوں کے دانتوں سے کئی امراض پر قابو پانے والے خلیات دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی قومی مرکز برائے بائیو ٹیکنالوجی کی ابتدائی تحقیق کے مطابق ننھے بچوں کے دانتوں میں ایسے خلیات پائے جاتے ہیں جن سے مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔
یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے ماہرین نے اس سلسلے میں بچوں کے دانتوں سے خلیات لے کر دانتوں سے محروم افراد کو لگائے تو مریضوں نے دانتوں میں حساسیت محسوس کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے تاہم آگے چل کر اس میں مزید جدت آئے گی۔