کوہاٹ اور مردان سے جعلی مشروبات اور 5000 گندے انڈے برآمد

Last Updated On 28 March,2019 06:14 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کوہاٹ اور مردان میں الگ الگ کارروائیوں میں پچیس ہزار جعلی مشروبات اور پانچ ہزار گندے انڈے برآمد کریے، تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کےپی فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق کوہاٹ میں کارروائی کے دوران جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 25 ہزار لٹر جعلی مشروبات برآمد ہوئے، فیکٹری میں مشہور برانڈزکے نام پر جعلی مشروب تیار کیا جا رہا تھا۔

تین ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کرتے ہوئےفیکٹری کو سیل کر دیا گیا، مردان میں کاروائی کے دوران پانچ بیکریوں کو سیل کیا گیا، کارروائی کے دوران 5 ہزارگندے انڈے برآمد ہوئے۔


 

Advertisement