ہنی مون دن گزر گئے، حکومت کو اب کچھ کر دکھانا ہو گا: سراج الحق

Last Updated On 09 December,2018 02:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہنی مون کے دن گزر گئے، حکومت کو اب کچھ کر کے دکھانا ہو گا۔ ثابت ہو گیا ہے کہ حکمرانوں کے دعوے صرف اعلانات تک محدود ہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔

سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جتنے اعلانات کیے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہر اعلان صرف اعلان ہے لیکن اب اسے اعلانات کے بجائے کام کر کے دکھانا ہے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزراء آپس میں لڑ رہے ہیں ایک دوسرے کےخلاف بیانات دے رہے ہیں، حکومت نے یہی فتویٰ اور فلسفہ دیا کہ یوٹرن لینا ہی فلسفہ ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود اعلان کیا کہ ان کے لیے مدینہ کی ماڈل ریاست ہے، حکومت بتائے چار ماہ میں مدینہ کی ریاست کی طرف کون سا قدم اٹھایا، حکمران چین جاتے ہیں تو کہتے ہیں چائنا ماڈل بہت اچھا ہے، حکومت کو یکسوئی کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement