سمارٹ فونز سے انسانی کھوپڑی متاثر

Last Updated On 20 June,2019 01:16 pm

سڈنی: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں سمارٹ فونز کا استعمال بڑھ رہا ہے، اس کے جو بھی اثرات مرتب ہوں مگر اب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ یہ عادت ہمارے جسم کو بھی بدلنے لگی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سمارٹ فونز کا بہت زیادہ استعمال کھوپڑی کی ساخت کو بدلنے کا باعث بن رہا ہے اور ایسا نوجوانوں میں زیادہ نظر آ رہا ہے۔ یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

انسانی جسم کی ساخت بدلنے کے حوالے سے یہ چشم کشا تحقیق سن شائن کوسٹ یونیورسٹی میں کی گئی جس میں بتایا گیا کہ متعدد افراد کے گلے سے اوپر ایک چھوٹی سی عجیب ہڈی بن رہی ہے اور اسے کھوپڑی کو انگلیوں سے دبا کر بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔