گوگل کروم میں دو نئے فیچرز متعارف

Last Updated On 20 June,2019 01:16 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) گوگل کروم میں دو نئے فیچرز متعارف کرا دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل کروم کی طرف سے دو ننے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ دو نئے سکیورٹی فیچرز میں سے ایک مشکوک ویب سائٹس کو خبردار کرنے کیلئے اور دوسرا مشکوک ویب سائٹس کو رپورٹ کرنا ہے۔

اس فیچر کا نام گوگل سیف براوزنگ ہے جو کروم، اینڈرائڈ ، جی میل اور دوسری سروسز میں شامل کیا گیا ہے، نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین مشکوک ویب سائٹس کو کھولنے سے محتاط رہیں گے۔ فیچر میں کیریکٹر سبسٹی ٹیوشن ڈیٹیکٹر موجود ہے، مشکوک ویب سائٹس کی جانب سے صارفین کو بیوقوف بنانے کا طریقہ ہے کہ آپ جو ویب سائٹ کلک کرنے جارہے ہوتے ہیں اسی سے ملتی جلتی ویب سائٹس کلک ہو جاتی ہیں۔

کروم پراڈکٹ مینیجر ایملی شیتھر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر گوگل براوزر کے75 ورژن میں ہے جو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔ دوسرا فیچر گوگل کروم ایکسٹیشن ہے جسے سسپیشیئس سائٹ رپورٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایکسٹینشن سے آپ گوگل کو نقصان پہچانے والی ویب سائٹس کی فوری اطلاع دے سکتے ہیں۔

ایملی کا کہنا ہے کہ آپ فوری طور کوئی تبدیلی نہیں دیکھ سکیں گے لیکن جی میل میں اسپیم رپورٹ کرنے سے جمع ہونے والا ڈیٹا گوگل اور سیف براوزنگ استعمال کرنے والوں کے کام آئے گا۔ صارفین کو ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد اس کا آئیکون نظر آنا شروع ہو جائے گا اور جیسے ہی آپ کسی مشکوک ویب سائٹ کو کھولیں گے اور آپ اس کی رپورٹ کر دیں گے تو اس سے نہ صرف گوگل کو فائدہ پہنچے گا بلکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔

گوگل سیف براوزنگ سروس مشکوک ویب سائٹس پر مشتمل ایک لسٹ ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ 2007 میں سیف بروزنگ نے 3 بلین ڈیوائسز کو بچایا اور 2019 میں یہ تعداد 4 بلین تک جا پہنچی ہے۔