نیو یارک: (ویب ڈیسک) چین کی کمپنی اوپو نے حریف کمپنیوں آئی فون اور ایپل کمپنیوں کو ایک فیچر میں پیچھے چھوڑ دیا۔ اوپو نے دنیا کا ایسا پہلا فون متعارف کرا دیا جس کا سیلفی کیمرا سکرین کے اندر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جی ہاں، اوپو کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل میں سیلفی کیمرا پاپ اپ یا پنچ ہول کی شکل میں نہیں بلکہ اسکرین کے اندر ہے۔ اوپو وہ پہلی کمپنی بن گئی جو موبائل میں سکرین کے اندر ہی کیمرے کو متعارف کرایا۔
اطلاعات ہیں کہ اوپو کی جانب سے سلیفی کیمرے کو سکرین کے اندر متعارف کرائے جانے کے بعد ایپل بھی اپنے نئے آئی فون میں اسی فیچر کو متعارف کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے تو دوسری طرف چین کی ایک اور کمپنی شیاؤمے بھی ایک ایسے موبائل پر کام کر رہی ہے جس کا سیلفی کیمرا سکرین کے اندر ہو گا۔
اوپو نے انڈر سکرین کیمرا موبائل کو متعارف کرانے کا اعلان چند روز قبل کیا تھا اور اب شنگھائی میں ہونے والے ایونٹ میں متعارف کرا دیا گیا۔ اُدھر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے رواں برس متعارف کرائے جانے والے آئی فون بہت سارے منفرد فیچرز کے ساتھ ہوں گے جن میں بیک وقت تین مخصوص کیمرے جیسے فیچرز شامل ہیں۔