ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے اس قدر چھوٹا ایئر کنڈیشنر تیار کیا ہے جو آپ اپنے کپڑوں کے ساتھ پہن سکتے ہیں۔
اس ننھے ایئر کنڈیشنر کو ریون پاکٹ کا نام دیا گیا ہے جو شدید گرمی میں نہ صرف آپ کو ٹھنڈا رکھے گا بلکہ سرد موسم میں ہیٹر کا کام انجام دے گا۔ پاکٹ سائز اس ڈیوائس کو آپ اپنے کپڑوں کے اندر پہن سکتے ہیں یا اسے چھوٹے بیگ میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔
ڈیوائس کو آپ سمارٹ فون سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس ڈیوائس کو اپنا کام کرنے کیلئے صرف لیتھیم بیٹری کی پاور درکار ہے، جو دو گھنٹے کی چارجنگ سے پورا دن چلتی ہے۔