جاپانی کمپنی کا ٹائر کو سڑک سے رگڑ کر بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ

Last Updated On 28 July,2019 07:50 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کی ایک کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ ٹائروں میں معمولی تبدیلی سے انہیں معمولی مقدار میں بجلی پیدا کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

تجرباتی طور پر ٹائر کیساتھ لگا ئے گئے بجلی بنانیوالے جنریٹر میں ربڑ کی دو تہیں لگائی گئی ہیں جس کے اندر الیکٹروڈ چھپے ہیں جو منفی اور مثبت چارج والی پرتوں پر مشتمل ہیں۔

جیسے ہی ٹائر سڑک سے رگڑتے ہوئے چلتا ہے وہ ایک قسم کی برقی قوت پیدا کرتا ہے جسے برقِ سکونی کہا جاتا ہے۔ اس طرح ٹائر رگڑ کی قوت سے بجلی پیدا کرتا ہے تاہم اس طریقے سے بننے والی بجلی کی مقدار بہت معمولی ہوتی ہے۔