نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ڈاکٹرز نے 26 سالہ لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو زیوارت نکال لئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی نوجوان لڑکی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، والدین کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی کو جو بھی زیور نظر آتا ہے وہ اسے کھا جاتی ہے۔
بنگال کے ضلع بیر بھومی کے سرکاری میڈیکل کالج کے سرجن سدھارتھ وشواس نے دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر لڑکی کا آپریشن کیا اور اس کے پیٹ سے 5 اور 10 روپے کے 90 سے زائد سکے اور سونے چاندی کے زیورات نکال لئے جن کا وزن ڈیڑھ کلو ہے۔