لاہور: (دنیا نیوز) نیب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گلبرگ والا بنگلہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔
ایل ڈی اے اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسسحاق ڈار کا بنگلہ حکومتی تحویل میں لے لیا۔ ہجویری بنگلہ 4 کنال 17 مرلے گلبرگ تھری میں ہے۔ بنگلہ سرکاری تحویل میں لے کر سرکاری اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔