اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مقدمے کا تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کرلیا۔
احساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کو بھیجے گئے کال اپ نوٹسز کا اصل تصدیق شدہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نادر عباس کا مکمل بیان بھی ریکارڈ نہ ہو سکا۔ بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیا جائے گا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت چھبیس جون تک ملتوی کر دی۔