کراچی: (روزنامہ دنیا) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے ، سب لوگ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ سب کیلئے بریکنگ خبر ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے ، وطن واپس نہ آکر سب کچھ کھو دینے والے لوگ احمق ہوتے ہیں، ایک معیشت دان ایسا نہیں کر سکتا۔
Breaking news for alllllll.... Mr Dar will b in Pakistan soon so chill relax n fasten ur seat belts. https://t.co/BlbtdP0KBj
— Marvi Memon (marvi_memon) June 22, 2019
یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ہی پارٹی ن لیگ پر برس پڑی تھیں۔