سمارٹ ٹی وی تک ہیکرز کی رسائی ممکن، گھرکی جاسوسی کا خطرہ

Last Updated On 11 December,2019 02:38 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) سمارٹ ٹی وی کے ساتھ نیٹ ورک سے جڑے آلات میں اضافہ سائبر حملوں کاخطرہ بڑھا دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سمارٹ ٹی وی کے ذریعے آپ کی جا سوسی بھی کی جا سکتی ہے۔ سمارٹ ٹی وی کی سکرین انٹرنیٹ سے منسلک ہوتی ہے اور ماہرین کے مطابق سمارٹ ٹی وی کیمروں کو ہیک کیا جا سکتا ہے جن کی مدد سے جاسوسی کی جا سکتی ہے۔ 

ٹی وی کیمرے کی مدد سے ہیکر یہ جان سکتے ہیں کہ آپ نے گھر میں قیمتی اشیا تو نہیں رکھی ہوئیں۔ گھر والوں کی باتیں سننا حتی کہ ویڈیو تک دیکھ لینا اب ہیکرز کیلئے مشکل نہیں رہا۔ اس دوران وہ گھر کے سکیورٹی کیمرے ہیک کر کے ان مقامات کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں جہاں آپ نے سب سے چھپا کر اپنی ذاتی اشیا، زیورات یا کرنسی چھپائی ہو۔

ہیکرز آپ کو محسوس کروائے بغیر آپ کی باتیں سن کر آپ کا بینک اکاونٹ نمبر تک جان سکتے ہیں، پیسے کے لین دین سے متعلق نجی اداروں کی سکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے جہاں ہیکنگ کسی بڑی واردات کیلئے استعمال ہو سکتی ہے جس کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے ضروری ہیں۔