ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں ایسا سمارٹ بلب بنایا گیا ہے جو صرف سوشل میڈیا پر جوڑوں کے بریک اپ پر روشن ہوگا۔
بلب ایجاد کرنے و الی جاپانی خاتون مرینا فوجیوارا خوش و خرم جوڑے کو دیکھ افسردہ ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ خود تنہا ہیں۔
مرینا کا کہنا ہے کہ اُن کا سمارٹ لائٹ بلب انٹرنیٹ سے کنکٹ ہے ، جب کوئی ٹوئٹر پر بریک اپ کا ٹوئٹ کرتا ہے یہ بلب روشن ہو جاتا ہے۔