بوسٹن: (روزنامہ دنیا) روبوٹ ایسی کارآمد سائنسی ایجاد ہے جس نے روزمرہ امور کو نہ صرف آسان بنا دیا ہے بلکہ معیار کو بھی بہتر بنا دیا ہے، امریکہ میں اب ایسا روبوٹ ایجاد کیا گیا ہے جس کو باربی کیو باروچی کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انجینئرز نے اس روبوٹ میں ایسی خصوصیات شامل کی ہیں کہ یہ کسی ماہر باورچی کی طرح چولہے پر ہاٹ ڈاگ اور سیخ کباب جیسی چیزیں نہ صرف بھون سکتا ہے بلکہ انہیں بڑی خوبی سے کھانے والوں کے سامنے پیش بھی کر سکتا ہے۔
بوسٹن یونیورسٹی کے انجینئرز نے سب سے پہلے اس روبوٹ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مجازی حقیقت کے ماحول میں تربیت دی۔ یوں اس نے سیکھا کہ بار بی کیو گرِل پر ہاٹ ڈاگز کس طرح بھونے جا سکتے ہیں اور یہ کہ بار بی کیو آئٹمز تیار ہو جانے کے بعد انہیں کس طرح پیش کیا جا سکتا ہے۔