دبئی میں انسانی آنکھ جیسی عجائب گھر کی عمارت زیر تعمیر

Last Updated On 28 December,2019 10:29 am

دبئی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں فیوچر آف دی میوزیم نامی زیر تعمیر عمارت اپنے انوکھے طرز تعمیر کے باعث تیزی سے دنیا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس کا ڈیزائن انسانی آنکھ جیسا بنایا گیا ہے۔

عجائب گھر کا ڈھانچہ 2400 ترچھے ایک دوسرے سے جڑے سٹیل کے ستونوں سے بنایا گیا جو نومبر 2018 میں مکمل کیا گیا تھا، اب اس کے بیرونی حصّے کو تیار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 اکتوبر 2020 کو ورلڈ ایکسپو یا عالمی نمائش کے انعقاد کے موقع پر اس انوکھی طرز کے عجائب گھر کا افتتاح کیا جائے گا۔