گھڑیوں میں استعمال ہونیوالی بٹن بیٹریاں بچوں کیلئے جان لیوا

Last Updated On 27 December,2019 11:11 am

لندن: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کوکھلونوں اورگھڑیوں میں استعمال ہونے والی بٹن بیٹریوں سے محفوظ رکھیں کیونکہ اگربچے اس بیٹری کو نگل لیں تو یہ ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہناہے کہ بٹن بیٹریاں کھانے کی نالی میں جا کر جل سکتی ہیں جس سے موت واقع ہو جاتی ہے۔ بچے اکثر ناسمجھی میں ایسی بیٹریوں کو نگل لیتے ہیں والدین کو چاہئے کہ وہ احتیاط سے کام لیں تاکہ بچے ایسی حرکت نہ کر ڈالتے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ سروسز نے اپنی تحقیق میں واقعات کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں بچوں نے کھیل ہی کھیل میں بٹن بیٹریاں نگل لیں اور اس کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔