اسلامی کیلنڈر کے تحت چلنے والی دنیا کی پہلی گھڑی تیار ہوگئی

Last Updated On 21 December,2019 08:43 am

جنیوا: (روزنامہ دنیا) سوئٹزرلینڈ کی ایک گھڑی ساز کمپنی نے اسلامی کیلنڈر کے تحت چلنے والی دنیا کی پہلی گھڑی فروخت کیلئے پیش کر دی۔ اس گھڑی کو 2011 میں تیار کئے گئے اسلامی سائنسی کیلنڈر اور 18 ویں صدی میں بنائی گئی گھڑی میں دئیے گئے کیلنڈر کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس گھڑی میں جدید سائنسی طریقے سے اسلامی کیلنڈر کو شامل کیا گیا ہے جو اگرچہ کئی اسلامی ممالک میں 100 فیصد درست نہیں ہوگا تاہم یہ کئی ممالک میں درست ثابت ہوگا اور اس گھڑی میں چاند کے حساب سے اسلامی مہینے درست کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔