آواز کی رفتار سے زیادہ تیز اڑنے والا بے آواز سپرسانک طیارہ

Last Updated On 20 December,2019 10:33 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا کا خلائی ادارہ ناسا آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے پرواز کی صلاحیت رکھنے والے سپیس طیارے ایکس 59 کو بہت جلد سپرسانک فلائٹس میں تبدیل کرنیوالا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ناسا کے اس طیارے کے آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیز اڑنے پر بھی اس میں کوئی آواز نہیں ہوتی بلکہ لگ بھگ خاموش پرواز ہوتی ہے۔ ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس طیارے کو فائنل اسمبلی کے کلیئر کر دیا گیا ہے اور اب اس میں سسٹمز کی تنصیب ہو گی۔

اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے سال آزمائشی پروازوں کے بعد اسے کمرشل مقاصدکیلئے استعمال کیا جائے گا۔