لندن: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ کے علاقے سمرسیٹ میں ساحل سمندر سے 6 کروڑ 50 لاکھ سال پرانا ڈولفن کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق پہاڑوں پر رینگنے والے مچھلی کی شکل والے جانوروں سے ہے جنہیں ماہی موسمار کہا جاتا ہے۔ کتے ٹہلانے والا 54 سالہ شخص جان گوپسل 2کتوں کو لئے سمرسیٹ کے ساحل پر جا رہا تھا کہ کتوں نے اچانک ایک جگہ کو سونگھنا شروع کر دیا اور پھر اس جگہ کو اپنے پنجوں سے کھودنے لگے۔
جان کوپسل نے مقامی حکام کو اطلاع دی جنہوں نے ماہرین آثار قدیمہ کو بلایا تو پتہ چلا کہ یہ ڈولفن نما جانور کا ڈھانچہ ہے، مزید تحقیق کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ ڈھانچہ 6 کروڑ 50 لاکھ سال پرانا ہے تاہم مزید ریسرچ کے بعد تفصیلات سامنے آئیں گی۔