آن لائن بدکلامی روکنے کیلئے انسٹا گرام کا نیا فیچر متعارف

Last Updated On 17 December,2019 06:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں سمیت ہر طبقے ہائے کی زندگی میں رچ بس گیا ہے جہاں اسکے فوائد سامنے آئے ہیں وہی پر اسکے نقصانات بھی گاہے بگاہے سامنے آتے رہے ہیں، اسی کا تدارک کرنے کیلئے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹام گرام نے بڑا قدم اٹھایا ہے، سوشل میڈیا کی مقبول فوٹوشیئرنگ سائٹ نے سوشل میڈیا پر بدزبانی اور قابل اعتراض کمنٹس کو روکنے کے لیے فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام صارفین کوئی بھی پوسٹ شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر مختلف کیپشنز بھی لکھا کرتے ہیں، ان کیپشنز کے قابلِ اعتراض ہونے پر اب انسٹاگرام صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سے سوچنے پر مجبور کرے گا کہ آیا یہ کیپشن قابلِ اعتراض تو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’انسٹا گرام کا انقلابی نیا فیچر متعارف‘‘

کمپنی ترجمان کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا مقصد آن لائن بدکلامی پر قابو پانا ہے۔ آن لائن بدکلامی کے خلاف وہ مسلسل کام کر رہے ہیں اور اسی ضمن میں نیا فیچر پیش کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو ان کی پوسٹ کے کیپشن پر غور کرنے کو کہا جائےگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر ایپ کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو سے کسی بھی کیپشن میں بدکلامی کا عنصر نظر آئے گا تو وہ صارفین کو پوسٹ کرنے سے روکنے اور اس پر دوبارہ غور کرنے کہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام پر خود کو نقصان پہنچانے والی تصاویر، ویڈیوز لگانے پر پابندی

یاد رہے کہ یہ فیچر بہت سے ممالک میں صارفین کو میسر ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ چند مہینوں میں یہ فیچر دنیا بھر کے صارفین کو میسر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے رواں سال کے آغاز میں ایسی تصاویر اور ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جن میں نظر آنے والے افراد خود کو نقصان پہنچا رہے ہوں۔

انسٹاگرام کے ہیڈ ایڈم موسیری نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم مزید کسی کو بھی خود کشی یا خود کو نقصان پہنچانے پر مبنی مواد جیسے کہ تصاویر یا کسی فلم کے سین کی سائٹ پر منظر کشی کی اجازت نہیں دینگے۔ ہم ایسا مواد بھی فوراً ہٹا دیں گے جو اگرچہ خودکشی یا خود اذیتی پر مبنی نہ ہو مگر اس سے متعلقہ ہو۔

انسٹاگرام نے کبھی بھی خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے سے متعلق پوسٹس کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ رواں سال کے شروع میں انسٹاگرام نے خود کشی سے متعلق حساس ہیش ٹیگز پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ انسٹاگرام کی جانب سے یہ اقدامات 14 سالہ برطانوی لڑکی کی خودکشی کے بعد کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ 14سالہ مولی رسل نے 2017 میں خودکشی کی تھی۔ مولی کی موت کے بعد ان کے گھر والوں کو ان کے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر ڈیپریشن اور خودکشی سے متعلق دل دھلادینے والا مواد ملا تھا۔