میکسیکوسٹی: ( روزنامہ دنیا) میکسیکو یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسی مکڑی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا جس کا ڈنگ انسانی گوشت کو گلا دیتا ہے۔
ٹوینو چٹیٹلان نامی مکڑی کا زہر جان لیوا نہیں البتہ اس کا ڈنگ انسانی جسم کو گلا دیتا اور نشان چھوڑ جاتا ہے۔
تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مکڑیوں کی 140 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے 40 میکسیکو میں ہیں، دریافت ہونے والی مکڑی کو وادی میکسیکو بھی کہا جاتا ہے۔
یہ مکڑی اس جگہ رہتی ہے جہاں کیڑے آسانی سے مل جائیں، کوڑے خانے کے علاوہ یہ مکڑی گھروں میں کپڑوں اور دیواروں میں چھپتی ہے۔