بہرے افراد کو موسیقی سے لطف اندوزکرنے کیلئے قمیض تیار

Last Updated On 15 December,2019 10:19 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) قوتِ سماعت سے محروم یا کم سننے والے افراد کو موسیقی سے لطف اندوز کرنے کیلئے ایک حیرت انگیز قسم کی قمیض ایجاد کرلی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کی ایک گارمنٹس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی ایجاد ساؤنڈ شرٹ سے بہرے افراد موسیقی سے لطف اندوز ہوسکیں گے، اس قمیض کی تیاری میں ایک ایسا سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے جو میوزک کو ایک ایسے فارمیٹ میں تبدیل کرے گا جسے بہرے پن کا شکار افراد اپنے جسم پر محسوس کر سکیں گے۔

یہ قمیض سمارٹ فونز اور فٹنس ٹریکر کی طرز پر کام کرے گی جس سے بہرے افراد میوزک انجوائے کریں گے۔