نیویارک میں بلند ترین 45 منزلہ جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 15 December,2019 10:13 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا اپنی بلند و بالا عمارتوں کے باعث مشہور ہے اور اب نیویارک میں ایسی جیل تعمیر کی جا رہی ہے جو تعمیر کے بعد امریکا کی پہچان بن جائیگی کیونکہ نیویارک کے حکام نے شہر میں دنیا کی بلند ترین 45 منزلہ جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جیل اپنی تعمیر سے لے کر سکیورٹی انتظامات تک ہر چیز کے اعتبار سے ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگی۔ اس جیل کو اتنا مضبوط بنایا جائے گا کہ شدید دھماکے اور زلزلے میں بھی صحیح سالم رہ سکے، اس جیل کی 45 منزلہ عمارت کو 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔